اسلام اور ابراہیم کا مذہب

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

بلاشبہ آج دنیا میں بہت سے مذاہب موجود ہیں اور ان لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد بھی ہے جو کسی مذہب کی پیروی نہیں کرتے ہیں۔ اللہ کی کتاب کس مذہب کی پیروی کرنے کا حکم دیتی ہے ؟ ہم آیات کی روشنی میں دیکھتے ہیں

۔
عربی میں ‘ملت’ کے معنی ‘مذہب’ کے ہیں۔ ایک اور لفظ ہے جو عام طور پر مذہب کے معنی میں سمجھا جاتا ہے یعنی ‘دین’۔ تاہم، الکتاب میں جس سیاق میں ‘دین’ استعمال ہوا ہے وہ فیصلہ/(judgment)ہے

الله نے سورہ 3 آل عمران کی آیت 95 میں ہر ایک کو ابراہیم (ع) کے مذہب پر چلنے کی ہدایت کی ہے

3:95: قُلْ صَدَقَ اللّهُ فَاتَّبِعُواْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ

کہہ دے الله نے سچا کر دکھایا پس اطباع کرو ابراھیم حنيف کے مذہب کی اور وہ مشرکوں میں سے نہ تھا

16:123 ثُمَّ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ أَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ

 پھر ہم نے تیرے پاس وحی بھیجی کہ  ایک ہی طرف والے ابراہیم کے مذہب کی اطباع کر اور وہ مشرکوں میں سے نہ تھا

قُلْ إِنَّنِي هَدَانِي رَبِّي إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ دِينًا قِيَمًا مِّلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ 6:161

کہہ دے بے شک میرے رب نے میری ہدایت صراط مستقیم کی طرف کر دی ہے , ابراھیم حنيف کا مذہب جو دین/فیصلہ قائم ہے اور وہ مشرکوں میں سے نہ تھا

41:43 مَا يُقَالُ لَكَ إِلَّا مَا قَدْ قِيلَ لِلرُّسُلِ مِن قَبْلِكَ إِنَّ رَبَّكَ لَذُو مَغْفِرَةٍ وَذُو عِقَابٍ أَلِيمٍ

تجھ سے نہیں کہا جاتا ہے مگر وہ جو تجھ سے پہلے رسولوں سے کہا گیا تھا- بے شک تیرا رب بخشنے والا اور دردناک عذاب دینے والا بھی ہے

46:9 قُلْ مَا كُنتُ بِدْعًا مِّنْ الرُّسُلِ وَمَا أَدْرِي مَا يُفْعَلُ بِي وَلَا بِكُمْ إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَيَّ وَمَا أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ مُّبِينٌ

کہہ دے میں کوئی رسولوں میں بِدعت/ نئی تبدیلِياں کرنے والا نہیں ہوں اور میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا کیا جائے گا اور نہ تمہارے ساتھ, اگرمیں اطباع کرتا تو اس کی جو میری طرف وحی کیا جاتا ہے سوائے اس کے نہیں کہ میں واضح خبردار کرنے والا ہوں

2:130 وَمَن يَرْغَبُ عَن مِّلَّةِ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا مَن سَفِهَ نَفْسَهُ ۚ وَلَقَدِ اصْطَفَيْنَاهُ فِي الدُّنْيَا ۖ وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّالِحِينَ

اور کون ہے جو مذہب ابراھیمی سے روگردانی کرے سوائے اس کے جو خود ہی احمق ہو اور ہم نے تو اسے دنیا میں بھی منتخب کر لیا اور بے شک وہ آخرت میں بھی صالحين میں سے ہوگا

42:13 شَرَعَ لَكُم مِّنَ الدِّينِ مَا وَصَّى بِهِ نُوحًا وَالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ وَمَا وَصَّيْنَا بِهِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى وَعِيسَى أَنْ أَقِيمُوا الدِّينَ وَلَا تَتَفَرَّقُوا فِيهِ كَبُرَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ مَا تَدْعُوهُمْ إِلَيْهِ اللَّهُ يَجْتَبِي إِلَيْهِ مَن يَشَاء وَيَهْدِي إِلَيْهِ مَن يُنِيبُ

 تمہارے لیے دین/فیصلہ میں سے وہی شَرع ہے جس کے ساتھ نوح کو وصیت کی اورجو ہم نے تمہاری طرف وحی کی اور جو ہم نے اس کے ساتھ ابراھیم کو اور موسیٰ  کو اور عیسیٰ کو وصیت کی کہ دین/فیصلہ کو قائم کرو اور تم اس میں تفَرقہ نہ کرو, مشرکوں پربڑی گراں ہے جو تم ان کو اس کی طرف دعوت دیتے ہو, الله جسے چاہے چن لیتا ہے اپنی طرف اورہدایت دیتا ہے اپنی طرف جو کوئ اسکا نائب ہے

22:78 وَجَاهِدُوا فِي اللَّهِ حَقَّ جِهَادِهِ هُوَ اجْتَبَاكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِنْ حَرَجٍ مِّلَّةَ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ هُوَ سَمَّاكُمُ الْمُسْلِمينَ مِن قَبْلُ وَفِي هَذَا لِيَكُونَ الرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ وَتَكُونُوا شُهَدَاء عَلَى النَّاسِ فَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَاعْتَصِمُوا بِاللَّهِ هُوَ مَوْلَاكُمْ فَنِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ

اور جہاد/جدوجہد کرو الله میں, جیسا کہ اس میں جہاد کرنے کا حق ہے اس نے تمہیں چن لیا ہے اور دین/فیصلہ میں تمہارے لیے کسی طرح کی تنگی نہیں رکھی ,تمہارے باپ ابراھیم کا مذھب ہے, اسی نے تمہارا نام پہلے سے مسلمين رکھا اوراس میں بھی, تاکہ رسول تم پر گواہ بنے اور تم لوگوں پر گواہ بنو, پس نماز قائم کرو اور زکوٰة دو اور الله کو مضبوطی سے پکڑو وہی تمہارا مولیٰ ہے, پس وہ نعمت دینے والا مولیٰ اور نعمت دینے والا مددگار ہے

3:19  إِنَّ الدِّينَ عِندَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ ۗ وَمَا اخْتَلَفَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ إِلَّا مِن بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْيًا بَيْنَهُمْ ۗ وَمَن يَكْفُرْ بِآيَاتِ اللَّهِ فَإِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ

بےشک الله کے نزدیک دین/فیصلہ, اسلام/سلامتی ہے اور جن لوگوں کو الکتاب دی گئی انہوں نے اختلاف نہیں کیا سوائے آپس کی ضد کے باعث, اس کے بعد جب انکے پاس علم آگیا اور جو شخص الله کی آیات سے کفر کرے گا پس بےشک الله جلد حساب لینے والا ہے

3:82 قُلْ آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنزِلَ عَلَيْنَا وَمَا أُنزِلَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَمَا أُوتِيَ مُوسَىٰ وَعِيسَىٰ وَالنَّبِيُّونَ مِن رَّبِّهِمْ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ

کہہ دے ہم ایمان لائے الله پر اور جو ہم پر نازل کیا گیا اورجو نازل کیا گیا ابراھیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب اور قبیلوں پر اور جو دیا گیا موسیٰ اور عیسیٰ اور نبیوں کو ان کے رب کی طرف سے,  ہم ان کے درمیان کسی ایک میں فَرق نہیں کرتے اورہم اسی کے لئے مسلم/سرتسلیم خم کرنے وا لے ہیں

Notes:

1:4 (مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ (الدین/فیصلہ کے دن کا مالک

12:76 فَبَدَأَ بِأَوْعِيَتِهِمْ قَبْلَ وِعَاءِ أَخِيهِ ثُمَّ اسْتَخْرَجَهَا مِن وِعَاءِ أَخِيهِ ۚ كَذَٰلِكَ كِدْنَا لِيُوسُفَ ۖ مَا كَانَ لِيَأْخُذَ أَخَاهُ فِي دِينِ الْمَلِكِ إِلَّا أَن يَشَاءَ اللَّهُ ۚ نَرْفَعُ دَرَجَاتٍ مَّن نَّشَاءُ ۗ وَفَوْقَ كُلِّ ذِي عِلْمٍ عَلِيمٌ

 پھر یوسف نے اپنے بھائی کے اسباب سے پہلے ان کے اسباب دیکھنے شروع کیے پھر وہ کٹورا اپنے بھائی کے اسباب سے نکالا,  اسی طرح ہم نے یوسف کو ایسی تدبیر سکھائی بادشاہ کے قانون سے تو وہ اپنے بھائی کو ہرگز نہ لے سکتا تھا مگر یہ کہ الله چاہے, ہم جس کے چاہیں درجے بلند کرتے ہیں اور ہر ایک عالم سے بڑھ کر دوسراعالم ہے

49:16 قُلْ أَتُعَلِّمُونَ اللَّهَ بِدِينِكُمْ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۚ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ

کہہ دے کیا تم الله کو اپنے دین/فیصلہ کا علم دیتے ہو اور الله جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں اور زمین میں ہے اور الله ہر چیز کا علم  رکھنے والا ہے

51:6 وَإِنَّ الدِّينَ لَوَاقِعٌ (  اور بے شک دين/ فیصلہ ضرور ہونے والا ہے )
95:7 فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّينِ پس اس کے بعد تجھ کو فیصلہ/معاملہ میں کون جھٹلا سکتا ہے)
9:29 قَاتِلُوا الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَلَا بِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَلَا يُحَرِّمُونَ مَا حَرَّمَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَلَا يَدِينُونَ دِينَ الْحَقِّ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ حَتَّىٰ يُعْطُوا الْجِزْيَةَ عَن يَدٍ وَهُمْ صَاغِرُونَ